شہر ہ آفاق گلمرگ میں 20 سینٹی میٹر برفباری ریکارڈ ، شبانہ درجہ حرارت میں مزید کمی
سرینگر /10نومبر/ ٹی آئی نیوز
میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں پر برفباری کے بیچ وادی کے بیشتر مقامات پر شبانہ درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی گئی
ادھر محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہر ہ آفاق گلمرگ میں 20 سینٹی میٹر برفباری ہوئی ہے۔
اسی دوران انہوں نے کہا کہ سرینگر میں 1.9 ملی میٹر، قاضی گنڈ میں 2.2 ملی میٹر، پہلگام میں 4.6 ملی میٹر، کپواڑہ میں 10 ملی میٹر، کوکرناگ میں 0.6 ملی میٹر، جموں میں 5.0 ملی میٹر، بانہال میں 8.2 ملی میٹر، بٹوٹ میں 12 ملی میٹر، کٹرہ میں 15.2 ملی میٹر اور بھدروا میں 2 ملی میٹر بارش ہوئی۔
درجہ حرارت کے بارے میں، انہوں نے کہا، سری نگر میں کم سے کم 4.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا
Comments are closed.