پہلگام میں ہوٹل مالک نے 70کلو میٹر پیڈل سفرکرکے سیاح کا پیسوں سے بھرا بیگ واپس کر دیا

سرینگر /09نومبر / ٹی آئی نیوز

مشہور سیاحتی مرکز پہلگام کے ایک ہوٹل مالک نے 70کلو میٹر پیدل سفر کرکے سیاح کا پیسہ سے بھر ا بیگ واپس کرکے کشمیریت کی تازہ مثال قائم کردی ۔
تفصیلات کے مطابق لڈرو، پہلگام میں بیسٹ ویو ریزورٹ کے مالک عبدالواحد وانی نے سیاح کو 19 ہزار سے زیادہ واپس کیے جو وہ ہوٹل سے نکلتے وقت بھول گئے تھے۔
واحد نے بتایا کہ رمیش چودھری نامی ایک سیاح ان کے ہوٹل میں ٹھہرا ہوا تھا اور اگلے دن اس کی بیٹی کمرہ صاف کرنے آئی اور اسے وہاں 19,700 روپے ملے۔
"ہم مالک کو رقم واپس کرنے کا انتظار کر رہے تھے اور 08 نومبر کو مجھے سیاح کا فون آیا جو رقم بھول گیا تھا۔ میں نے اسی دن اسے رقم واپس کردی،“

Comments are closed.