وزیر اعظم مودی نے جموں و کشمیر میں طبی تعلیم کے نئے دور کی تعریف کی

سرینگر / 08نومبر
وزیر اعظم نریندر مودی نے جموں و کشمیر میں طبی تعلیم کے نئے دور کی ستائش کی ہے۔سی این آئی مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے 20 ضلعی سرکاری ہسپتالوں میں 265 ڈی این بی پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سیٹیں دینے کے حکومت کے فیصلے کی ستائش کی اور کہا کہ یہ ایک اہم کوشش ہے جس کا مقصد نوجوانوں کو بااختیار بنانا اور جموں و کشمیر میں طبی بنیادی ڈھانچہ کو آگے بڑھانا ہے۔صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر منسکھ منڈاویہ کا ایک ٹویٹ شیئر کرتے ہوئے ”وزیر اعظم نے ری ٹویٹ کیا ”یہ ایک اہم کوشش ہے جس کا مقصد نوجوانوں کو بااختیار بنانا اور جموں و کشمیر میں طبی انفراسٹرکچر کو آگے بڑھانا ہے“۔

Comments are closed.