پنجاب میں کولگام کے ٹرک ڈرائیور کی مبینہ طور پر مار پیٹ ، کیس درج ، تحقیقات شروع

سرینگر/ 08نومبر / ٹی آئی نیوز

کولگام سے تعلق رکھنے والے ایک ٹرک ڈرائیور کو پنجاب کے مکیرین علاقے میں ٹول پلازہ کے ملازمین نے مبینہ طور پر شدید زد کوب کیا جس کے بعد پولیس نے کیس درج کر لیا
جموں و کشمیر ٹرک آپریٹرز ویلفیئر یونین کے صدر ہلال ملک نے ایک مقامی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ ٹرک ڈرائیور کی شناخت ساحل اقبال ساکن یاری پورہ کے طور پر ہوئی ہے
انہوں نے بتایا کہ ٹرک ڈرائیور کو ٹول پلازہ کے ملازمین کی جانب سے مکران پنجاب میں زد کوب کیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ واقعے کے بعد انہیں مکیران کے سول اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ پنجاب پولیس ملوثٰن کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔
دریں اثنا پنجاب کے مکیران کے ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے

Comments are closed.