کوکر ناگ میں کرنٹ لگنے سے 2 زخمی، علاج کیلئے اسپتال منتقل

اننت ناگ / 08نومبر / ٹی آئی نیوز

جنوبی ضلع اننت ناگ ضلع کے کوکرناگ علاقے میں بجلی کرنٹ لگنے سے دو افراد زخمی ہو گئے۔
بتایا جاتا ہے کہ کوکرناگ کے بوچھو علاقے میں دو مزدور اچانک بجلی کی ترسیلی لائن چھو جانے کے نتیجے میں شدید طور پر زخمی ہو گئے
انہوں نے کہا کہ دونوں کھنڈے انفراسٹرکچر پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی میں بطور مزدور کام کر رہے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں کو علاج کیلئے جی ایم سی اننت ناگ منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
زخمیوں کی شناخت جاوید احمد بھٹ اور شبیر احمد شیخ کے طور پر ہوئی ہے جو دونوں وتناڈ کے رہنے والے ہیں۔

Comments are closed.