وادی میں ” سرمائی سیاحت “شروع مختلف سیاحتی مقامات پر رونق لوٹ آئی
سرینگر/ 07نومبر
وادی میں سرماءسیاحتی سیزن شروع ہونے کے ساتھ ہی شہر ہ آفاق گلمرگ اور مشہور سیاحتی مرکز پہلگام میں سیاحوں کا بھاری رش دیکھنے کومل رہا ہے جہاں پر ملکی و غیر ملکی سیاح بڑی تعداد میں موجود ہونے کے نتیجے میں ہوٹل اور دیگر رہائشی سہولیات کم پڑہی ہے ۔ اس دوران مقامی لوگوں نے خاص کر سیاحت سے جڑے طبقہ نے خوشی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 3برسوں میں یہاں پر سیاحوں کی تعداد کافی کم آرہی تھی تاہم امسال رواں موسم سرماءمیں کافی تعداد میں سیاح یہاں موجود ہیں۔ سی این آئی کے مطابق وادی کشمیر میں ”ونٹر ٹورازم “سرمائی سیاحت کا سیزن شروع ہوچکا ہے اور وادی کے مختلف سیاحتی مقامات جن میں گلمرگ، سونہ مرگ ، مغل باغات ، جھیل ڈل میں سیاحوں کی کافی تعداد جارہی ہے اس کے ساتھ ساتھ پہلگام میں بھی ان دنوں غیر ملکی اور ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد موجود ہے اور یہاں کے تمام ہوٹل اور دیگر رہائشی عمارتیں بھر چکی ہیں جہاں پر اب جگہ نہیں ہے ۔ اس کے علاوہ پیشگی بُکنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ پہلگام میں کافی عرصہ بعد سرمائی سیزن شروع ہونے پر مقامی لوگوں اور سیاحت سے جڑے افراد ، تاجروں ، گھوڑے والوں ، پونے والوں ، ہوٹل اور رستوران مالکان نے مسرت کااظہار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ تین برس بعد یہاں پر ایک بار پھر سرمائی سیاحتی سیزن شروع ہوچکا ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ گزشتہ تین برسوں میں موسم سرماءمیں یہاں پر کوئی نہیں آرہا تھا جس کے نتیجے میں لوگوں کو کافی ذہنی پریشانی لاحق تھی کیوں کہ پہلگام کی 90فیصدی آبادی سیاحت سے جڑی ہوئی ہے اور یہی ان کا روز گار ہے ۔
Comments are closed.