ٹنل کے آر پار اگلے دو دنوں تک برفباری اور بارشوں کی پیشگوئی ، بالائی علاقوں میں 2فٹ تک برف ہونے کا امکان/ محکمہ موسمیات

سرینگر /05نومبر / ٹی آئی نیوز

محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر میں اگلے 2 دنوں تک بڑے پیمانے پر بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔ جبکہ درجہ حرارت میں نمایاں کمی متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 6 اور 7 نومبر کو جموں و کشمیر کے زیادہ تر مقامات پر درمیانی بارش اور برفباری ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا، ”کشمیر کے میدانی علاقوں خاص طور پر جنوبی کشمیر میں میں 6اور 7نومبر کو دو سے تین انچ برفباری کا امکان ہے جبکہ بالائی علاقوںمیں دو سے تین فٹ کی برفباری ہو سکتی ہے
نہوں نے مزید کہا کہ برفباری اور کم درجہ حرارت کے بیچ زوجیلا، جموںسرینگر شاہراہ ، سنتھن ٹاپ، مغل روڈ وٹریفک کی نقل و حمل میں خلل ہو سکتی ہے جبکہ برفباری سے باغات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

Comments are closed.