سوپور میں دو ہائی بڑیڈ ملی ٹنٹ اسلحہ و گولہ بارود سمیت گرفتار / پولیس
سرینگر /05نومبر / ٹی آئی نیوز
پولیس نے شمالی قصبہ سوپور میں دو سرگرم ہائبرڈ عسکریت پسندوں کو اسلحہ اور گولہ بارود کے ساتھ گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس بیان کے مطابق سوپور پولیس، فوج کی 22 آر آر اور سی آر پی ایف 179 بی این کی مشترکہ ٹیم نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران سوپور قصبے کے شاہ فیصل بازار سے ایک سرگرم ہائبرڈ جنگجو کو گرفتار کیا۔
انہوں نے بتایا کہ پوچھ گچھ کے دوران گرفتار شدہ ملی ٹنٹ نے اپنی شناخت رضوان مشتاق وانی ولد مشتاق احمد وانی ساکنہ ہمرے پٹن اور ایک اور ہائبرڈ جنگجو کے ساتھی کے بارے میں اطلاع فراہم کی جس کو بعد میں دیر رات گئے گرفتار کیا گیا۔دوسرے عسکریت پسند کی شناخت جمیل احمد پارہ ولد حبیب اللہ پارہ ساکنہ تپڑ پٹن کے بطور ہوئی ہے۔
انہوں نے ان کے قبضے سے ایک پستول، پستول میگزین، پستول کے کچھ راو¿نڈز اور ایک دیسی ساختہ دھماکہ خیز ڈیوائس (آئی ای ڈی) سمیت مجرمانہ مواد برآمد کیا۔
Comments are closed.