اونتی پورہ جھڑپ میں غیر ملکی سمیت تین ملی ٹنٹ جاں بحق ، مارے گئے ملی ٹنٹ سیکورٹی فورسز پر فدائین حملے کی تاک میں تھے /اے ڈی جی پی

سرینگر / یکم اکتوبر

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کشمیر وجے کمار نے کہا کہ اونتی پورہ جھڑپ میں لشکر سے وابستہ تین ملی ٹنٹ مارے گئے جن میں ایک غیر ملکی بھی شامل ہے ۔انہوں نے کہا کہ مارے گئے ملی ٹنٹ سیکورٹی فورسز پر فدائین حملے کی تاک میں تھے ۔ کشمیر پولیس زون نے ٹویٹر پر اے ڈی جی پی کشمیر کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ”اونتی پورہ جھڑپ میں تین ملی ٹنٹ مارے گئے جن میں ایک غیر ملکی بھی شامل ہے “©©۔انہوں نے مزید لکھا ” مارے گئے ملی ٹنٹوں میں ایک لشکر کا مختار بٹ بھی شامل جو سی آر پی ایف اے ایس آئی اور دو سی آر پی ایف اہلکار وں کی ہلاکت میںملوث تھا ۔
انہوں نے مزید لکھا کہ مارے گئے ملی ٹنٹ سیکورٹی فورسز پر فدائین حملے کی تاک میں تھے اور ایک بڑی سازش کو ناکام بنایا گیا

Comments are closed.