کشمیر میںفوجی آفسیر کو اعزاز انسانیت کی تذلیل ؍پاکستان

جدوجہد آزادی کو آئی ایس آئی ایس سے جوڑنا تحریک کشمیر کیخلاف خطرناک سازش

سرینگر؍25مئی ؍ ؍ الفا نیوز سروس ؍ ’ جدوجہد آزادی کو آئی ایس آئی ایس سے جوڑنا تحریک کشمیرکیخلاف خطرناک سازش‘‘ قرار دیتے ہوئے پاکستا ن نے خبردار کیا کہ کشمیر میں زیر تفتیش فوجی آفسیر کو انسانی ڈھال بنانے پر اعزاز سے نوازنا انسانیت کی تذلیل ہے ۔ اس دوران پاکستانی وزرات خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت نے کنٹرول لائن پر اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کا مقصد کشمیر مسئلے سے توجہ ہٹانا ہے ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کی کوئی چوکی بھارتی گولہ باری میں تباہ نہیں ہوئی ہے تاہم یہ لازمی ہے کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑنے کیلئے تیار ہے ۔ الفا نیوز سروس کے مطابق پاکستان نے آج کشمیر میںفوجی میجر کو نوجوان کوانسانی ڈھال بنانے کے عوض انعام سے نوازنے پر شدید رد عمل کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کشمیر میںنسل کشی کامرتکب ہو رہا ہے اور اس سلسلے میں بھارت نے کشمیر یوں کومارنے کیلئے فوج کو کھلی چھوٹ دی ہے ۔پاکستا نی وزرات خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے مزید کہاکہ پاکستان صورتحال پر کڑی نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔ان کا کہناتھا کہ بھارت نے ایک سازش کے تحت کشمیری تحریک کو بدنام کرنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں حالانکہ کشمیریوں کی جدوجہد ان کی اپنی ہے اور وہ تحریک میں اپنی جانیں لٹا رہے ہیںلیکن بھارت اس کو آئی ایس آئی ایس سے جوڑ رہا ہے۔الفا نیوز سروس کے مطابق ترجمان کامزید کہنا تھا کہ پاکستان نے ہر حال میںامن کو ترجیح دی ہے اور ایسے میں امن کو برقرار رکھنے کیلئے مسئلہ کشمیر کو حل کرنا لازمی ہے ۔ انہوںنے مزید کہا کہ دفترخارجہ نفیس زکریا کا کہنا تھا بھارتی فوج کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی میں ملوث ہے اور معصوم کشمیریوں کو انسانی ڈھال کے طورپر استعمال کیا جارہاہے جو قابل مذمت ہے، وادی میں مسلمانوں کو مذہبی فرائض کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ سری نگر کی جامع مسجد کے باہر ہر جمعہ کو بھارتی افواج تعینات کی جاتی ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیر کی تحریک آزادی کوبدنام کرنیکے لیے دہشت گردی کیاالزامات لگا رہا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت مظلوم کشمیریوں پر اپنے مظالم سے توجہ ہٹانے کے لئے ایل او سی پرتناؤ بڑھا رہا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت لائن آف کنٹرول پر گولہ باری کرکے مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کی کوشش کررہا ہے اور گزشتہ روز بھارتی فوج نے اقوام متحدہ کی نگرانی کرنے والے مبصرین کی گاڑی کو بھی نشانہ بنایا ہے ۔انہوںنے کہاکہ بھارت نے کسی بھی پاکستانی چوکی کو تباہ کر دیا ہے بلکہ بھارت صرف پروپگنڈا کر رہاہے اور اس میں حقیقت کہیں نہیں ہے ۔انہوںنے کہاکہ بھارت کی ایک فوجی چوکی کو پاکستان نے دھماکے سے ڑا دیا ہے اوراس کا ویڈیو بھی جاری کر دیا ہے ۔انہوںنے کہاکہ بھارت کشمیر کے معاملے پر بین الاقوامی برداری کو بھی گمراہ کر رہا ہے اوراس معاملے کو چھپا رہا ہے کہ اس نے کشمیر پرزبردستی قبضہ کر رکھاہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا انہوںنے مزید کہاکہ کلبھوشن کیاعترافی بیان سے پاکستان کے اندر بھی بھارتی مداخلت کے ثبوت ملتے ہیں اس کا بیان پاکستان میں بھارتی تخریب کاری اور دہشت گردوں کو مالی امداد کا ثبوت ہے اس تمام صورتحال پر عالمی برادری اور اقوام متحدہ کو نوٹس لینا چاہئے۔۔الفا نیوز سروس کے مطابق ۔ کشمیر کی صورت حال پر نفیس زکریا نے کہا کہ بھارت کی کشمیرمیں ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں حقیقت ہیں مسئلہ کشمیراقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت ہے مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ گزشتہ ۷۰ برس سے اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر ہے اور اب تو اقوام متحدہ کے مبصرین

  بھی بھارتی فوج کے نشانے پر ہیں ۔گزشتہ روز ایل او سی کے دورے میں اقوام متحدہ کے مبصرین پر فائرنگ کی گئی۔نفیس زکریا نے پاک افغان چمن بارڈر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چمن

میں پاک افغان سرحد پر مشترکہ سروے مکمل کرلیا گیا ہے جب کہ دونوں ممالک کے حکام کی فلیگ میٹنگ جاری ہے میٹنگ کے بعد ہی باب دوستی کھولنے کا سوچا جائے.ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وقت کی کمی کے باعث۳۰ ممالک کے رہنما سعودی عرب میں منعقدہ اجلاس سے خطاب نہیں کرسکے اور اس پر شاہ سلمان نے ذاتی طور پر تمام شرکا سے معذرت بھی کی۔

Comments are closed.