جموں کشمیر میں کورنا وائرس کے 04 نئے معاملات درج
جموں/یکم نومبر
حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کا صرف 04نئے معاملات سامنے آئے ہیںجن میں03کشمیر صوبہ سے اور 01کا تعلق جموں صوبہ سے ہے اور اِس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد4,79,295تک پہنچ گئی ہے۔
اِسی دوران آج مزید01اَفراد شفایاب ہوئے ہیںجن میں01صوبہ کشمیر اور0کا تعلق جموں صوبہ سے ہیں۔
حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ اَب تک نوول کورونا وائرس کے4,79,295معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے29صوبہ جموں میں09اور کشمیر صوبے میں20)سر گرم معاملات ہیں۔اَب تک 4,74,481اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔
جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد4,785تک پہنچ گئی ،جن میں سے 2,433کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور2,352کاتعلق جموں صوبہ سے ہےں۔
بلیٹن کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران آج ضلع وار کووِڈمثبت معاملات کی رِپورٹ فراہم کرتے ہوئے ضلع سری نگر میں 03 نئے معاملے درج کئے گئے ۔بارہمولہ ،بڈگام ، کولگام ،کپواڑہ ،پلوامہ ، اننت ناگ ،بانڈی پورہ،گاندربل اور شوپیان اضلاع میں کسی بھی کووِڈ مثبت معاملے کی کوئی رِپورٹ نہیں ہے۔
اِسی طرح ضلع جموں میں01 نیا مثبت معاملہ سامنے آیا ہے۔کٹھوعہ ،پونچھ ،اودھمپور،ڈوڈہ ،سانبہ ، کشتواڑ،راجوری ، رام بن اوررِیاسی اضلاع میں کسی بھی کووِڈ مثبت معاملے کی کوئی رِپورٹ نہیں آئی ہے۔
Comments are closed.