پٹن میں دماغی طور معزور نوجوان ٹرین کی ٹکر سے دونوں پاوں کھو بیٹھا

سرینگر/یکم نومبر
شمالی کشمیر کے مازہامہ پٹن علاقے میں منگل کے روز ٹرین کی ٹکر سے دماغی طور کمزور نوجوان شدید طورپر زخمی ہوا ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ منگل کی سہ پہر کو مازہامہ پٹن میں ٹرین نے 32سالہ نوجوان کو زور دار ٹکر ماری جس وجہ سے وہ خون میں لت پت ہوا۔معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمی نوجوان کو ہسپتال پہنچایا جہاں پر ا±س کا علاج ومعالجہ چل رہا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ حادثے میں نوجوان نے دو پاوں کھو دئے ہیں۔سرکاری ذرائع نے زخمی نوجوان کی شناخت نذیر احمد ڈار ساکن آرم پورہ کے بطور کی ہے۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی

Comments are closed.