کہری بل اننت ناگ میں دل دہلانے واقعہ رونما،ماں کے قتل کے الزام میں بیٹا اور اس کو دوست گرفتار

اننت ناگ /31اکتوبر / ٹی آئی نیوز

جنوبی ضلع اننت ناگ کے کہری بل علاقے میں ایک دل دہلانے واقعہ میں پیسوں کے خاطر دوست سے مل کر بیٹے نے ماں کا قتل کیا جس کے بعد دونوں کو پولیس نے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ۔ تفصیلات کے مطابق اننت ناگ میں پولیس نے ماں کے قتل کے الزام میں بیٹے اور اس کے دوست کو گرفتار کر لیا ۔ پولیس بیان کے مطابق 21اکتوبر کی شام کو انہیں ایک اطلاع موصول ہوئی کہ 45سال کی رضیہ اختر زونہ منظور احمد خان ساکنہ کہری بل اننت ناگ گھر میں پھسل کر گر گئی جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوئی ۔ پولیس کے مطابق کچھ اندرونی تنازعات کے باعث مختلف ذرائع سے خاتون کی ہلاکت کے بعد الزامات و جوابی الزامات گشت کر رہی تھی جس کے بعد پولیس نے پولیس اسٹیشن مٹن میں کیس درج کرکے معاملے کی چھان بین شروع کر دی ۔ بیان کے مطابق اسی دوران پولیس کی ایک ٹیم جائے واردات پر پہنچی جس دوران وہاں جائزہ لینے کے بعد کچھ شک و شبہات ظاہر ہوئے اور پولیس نے دفعہ 174سی آر پی سی کے تحت کارورائی شروع کرتے ہوئے نعش کو قانونی لوازمات کیلئے تحویل میں لیا ۔ پولیس بیان کے مطابق اس دوران یہ بات سامنے آئی کہ خاتون کے جسم پر نشان اس بات کو واضح کرتے تھے کہ خاتون کی موت سیلب سے گر نے کے بعد ہوئی ہے جس کے بعد پولیس نے تیکنکی ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے کچھ مشکوک افراد کو پوچھ تاچھ کیلئے طلب کر لیا ۔ پوچھ گچھ کے دوران کئی تضادات سامنے آئے جن پر مزید کام کیا گیا اور دو مشتبہ افراد جن کی شناخت عاقب احمد خان ولد منظور احمد خان ساکنہ کہریبل (مرحومہ کا بڑا بیٹا) اور عابد حسین گنائی ولد فاروق احمد گنائی ساکنہ کنگہال اچھہ بل حال ہر محلہ کہربل کے بطور ہوئی کی تفتیش کی گئی جس دوران انہوں نے خاتون کو مارنے کا جرم قبول کیا ۔ پولیس کے مطابق دونوں نے مہلوک خاتون سے رقم چھننے کی کوشش کی تھی جس دوران وہاں تینوں کے مابین تقرار ہوئی جس دوران مہلوک خاتون کے فرزند اور اس کے دوست نے ایک پتھر سے خاتون پر وار کیا جس دوران وہ شدید زخمی ہو ئی جس کے بعد اگر چہ خاتون کو اسپتال پہنچانے کی کوشش کی گئی تاہم وہ زخمیوں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھی ۔ پھر دونوں ملزمین نے اسے حادثاتی طور پر سلیب گرنے کی موت کے طور پر پیش کرنے کی پوری کوشش کی۔اور بعد میں دونوں ملزمان رقم سمیت موقع سے فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔

Comments are closed.