ابر آلود موسمی صورتحال کے بیچ ٹنل کے آر پار بارشوں اور ہلکی برفباری کی پیشگوئی

سرینگر/31 اکتوبر

آسمان ابر آلود رہنے کے بیچ محکمہ موسمیات نے میدانی علاقوں کے ساتھ ساتھ بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری اور بارشوں کی پیشگوئی کی ہے

محکمہ موسمیات کے ایک افسر نے یہاں بتایا کہ31 اکتوبر کی رات سے یکم نومبر تک، جموں و کشمیر میں ہلکی سے درمیانی بارش/ برف باری اور جموں کے میدانی علاقوں میں بارش کا امکان کم ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2-4 نومبر تک جزوی طور پر ابر آلود موسم کی توقع ہے اور کچھ مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

Comments are closed.