سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر ڈرون کی نقل و حمل، علاقے میں تلاشی آپریشن
جموں،30 اکتوبر
جموں وکشمیر کے ضلع سانبہ کے رام گڑھ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر تعینات سیکورٹی فورسز نے ایک پاکستانی ڈورن کو اڑتے ہوئے دیکھنے کے بعد اتوار کی صبح علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔ذرائع نے بتایا کہ سانبہ کے رام گڑھ میں سیکورٹی فورسز نے بین الاقوامی سرحد پر رات کی تاریکی میں ایک پاکستانی ڈورن کو کئی منٹوں تک ہوا میں اڑتے ہوئے دیکھا جس کے بعد وہ پاکستان کی طرف واپس چلا گیا۔انہوں نے کہا کہ اس واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے پیر کی علی الصبح علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا تاکہ یہ دیکھا جائے کہ کہیں ڈرون نے اس طرف کوئی مواد مت چھوڑا۔ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن جاری ہے تاہم فی الوقت سیکورٹی فورسز کو کوئی بھی شئی ہاتھ نہیں آئی ہے۔دریں اثنا باڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف )کے سینئر عہدیدار نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ درمیانی شب مقامی لوگوں نے رام گڑھ سیکٹر میں پاکستانی ڈرون کو دیکھا ۔ انہوں نے بتایا کہ اتوا راعلیٰ الصبح فوج نے رام گڑھ سیکٹر میں تلاشی آپریشن شروع کیا تاہم اس دوران کوئی قابل اعتراض شئے برآمد نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ تلاشی آپریشن کا دائرہ مزید کئی علاقوں تک وسیع کیا گیا ہے۔یو این آئی
Comments are closed.