کشتواڑ میں پاور پروجیکٹ کے نزدیک مٹی کے تودے گر آنے سے ایک لقمہ اجل ، دیگر کئی افراد کی ہلاکت کا خدشہ
کشتواڑ /29اکتوبر
جموں کے کشتواڑ ضلع میں میگا پاور پروجیکٹ کے نزدیک مٹی کے تودے گرنے سے ایک پولیس اہلکار سمیت چار لوگوں کی موت کا خدشہ ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ آج شام دراب شالہ-رتلے ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ میں پیش آنے والے واقعے کے بعد ایک پولیس سب انسپکٹر اور چند دیگر لوگوں کو زخمی حالت میں بچا لیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ مٹی کے تودے گرنے سے ایک جے سی بی آپریٹر اور کچھ دوسرے لوگ جو ریٹل پاور پروجیکٹ میں کام کر رہے تھے وہا ں پھنس گئے جس کے بعد وہاں بچاﺅ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ۔
دریں اثنا، انہوں نے کہا، ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جبکہ تین سے چار افراد ابھی بھی پھنسے ہوئے ہیں اور ان کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔
Comments are closed.