ماہ نومبر کے پہلے ہفتے میں ٹھنڈ اور برفباری سے زمینی ٹر یفک بھی متاثر ہوگا /محکمہ موسمیات
سرینگر / 29اکتوبر / ٹی آئی نیوز
محکمہ موسمیات نے ماہ نومبر کے پہلے ہفتے میں موسمی صورتحال خراب رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے امکان ظاہر کیا ہے کہ برفباری اور ٹھنڈ کے باعث زمینی ٹریفک متاثر ہو سکتا ہے جبکہ کسانوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ رواں ماہ کے آخر تک شاخ تراشی اور دیگر کام ختم کریں ۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ برفباری اور کم درجہ حرارت نومبر کے پہلے ہفتے کے دوران بنیادی طور پر زوجیلا، موگا روڈ، سدنا ٹاپ وغیرہ پر سطحی نقل و حمل میں عارضی خلل کا باعث بن سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق نومبر کے پورے پہلے ہفتے کیلئے موسم عام طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے اور جموں و کشمیر کے کچھ مقامات پر
بارش اور برفباری کا امکان ہے
انہوں نے کہا کہ دن کے درجہ حرارت میں کمی آئےگی اور اور دن سرد ہوں گے۔
Comments are closed.