سرینگر میں قرآن شریف کے ساتھ بے حرمتی کا واقع، ایک شخص گرفتار/پولیس
سرینگر / 29اکتوبر / ٹی آئی نیوز
پولیس کا کہنا ہے کہ سرینگر کے گوجوارہ علاقے میں ایک مسجد میں قرآن شریف کو مبینہ طور پر پانی میں پھینکنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔
سرینگر پولیس نے ایک ٹویٹ میں لکھا”خان مسجد گوجوارہ میں قرآن شریف کے ساتھ بے حرمتی کا واقعہ پیش آیا، جس میں ایک شخص نے قرآن شریف کو پانی میں پھینک دیا، ملزم ارشاد احمد میر ساکنہ ملورہ سری نگر راتوں رات چھاپوں میں گرفتار کیا گیا، یہ شخص ناقص دماغ لگتا ہے۔نوہٹہ پولیس اسٹیشن میں متعلقہ دفعا ت کے تحت درج کیا گیا اور اس سلسلے میں تحقیقات شروع کر دی گئی ہے
Comments are closed.