کشتواڑ میں آگ کی ہولناک واردات ،25رہائشی مکانات جل کر خاکستر
کشتواڑ /28اکتوبر / ٹی آئی نیوز
کشتواڑ کے گندھاری پیڈر علاقے میں دوران شب اس وقت سنسنی کا ماحو ل پھیل گیا جب آگ کی ہولناک واردات میں 25 مکانات جل کر خاکستر ہو گئے۔جس کے نتیجے میں درجنوں کنبے کھلے آسمان تلے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔
واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے ایس ایس پی کشتواڑ شفقت حسین بٹ نے بتایا کہ پولیس، فوج اور مقامی لوگوں کی ایک مشترکہ ٹیم آگ بجھانے کیلئے کارروائی شروع کردی تاہم جب تک آگ پر قابو پا لیا گیا تب تک 25مکانات جل کر خاکستر ہو گئے تھے ۔
انہوں نے بتایا کہ واقعہ میں کروڑو ں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہو گیا
Comments are closed.