دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں عسکریت پسندانہ سرگرمیوں میں 34 فیصد کمی آئی

ہر ریاست میں سال 2024 تک قومی تحقیقاتی ایجنسی ( این آئی اے ) کا دفتر قائم ہوگا / امیت شاہ

سرینگر /27اکتوبر / سی این آئی

جموں و کشمیر میں ملسٹنی میں 34 فیصد کمی آئی ہے کا دعویٰ کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ ہر ریاست میں سال 2024 تک قومی تحقیقاتی ایجنسی ( این آئی اے ) کا دفتر قائم ہوگا ۔ سی این آئی مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق سورج کنڈ، ہریانہ میں داخلی سلامتی سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کے لیے 2 روزہ ‘چنتن شیویر’ کا افتتاح کرنے کے بعد افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں عسکریت پسندانہ سرگرمیوں میں 34 فیصد کمی آئی ہے۔ شاہ نے مزید کہا کہ دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد سیکورٹی اہلکاروں کی اموات میں 64 فیصد اور عام شہریوں کی اموات میں 90 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ جموں و کشمیر میں اس وقت سے 57,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری بھی دیکھی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ این آئی اے کو خصوصی اختیارات دیئے گئے ہیں۔ سرحد پار سے ہونے والے جرائم سے مو¿ثر طریقے سے نمٹنا ریاستوں اور مرکز کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کریمنل پروسیجر کوڈ (سی آر پی سی) اور تعزیرات ہند (آئی پی سی) میں اصلاحات کے سلسلے میں مختلف تجاویز موصول ہوئی ہیں اور کہا کہ حکومت جلد ہی پارلیمنٹ میں نئے مسودے لائے گی۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ حکومت نے قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 2024 تک ہر ریاست میں شاخیںشاہ نے مزید کہا کہ غیر ملکی شراکت (ریگولیشن) ایکٹ (ایف سی آر اے) میں ترمیم کی گئی ہے تاکہ این جی اوز کے غلط استعمال کو روکا جا سکے۔ حکومت نے ایسی این جی اوز کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے ہیں، جو ہندوستان کی ترقی میں رکاوٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شیویر سائبر جرائم، منشیات کی اسمگلنگ، سرحد پار سے عسکریت پسندی، بغاوت وغیرہ سے نمٹنے کے لیے مشترکہ منصوبہ تیار کرنے میں مدد کرے گا۔اس دو روزہ میٹنگ میں تمام ریاستوں کے وزرائے داخلہ، لیفٹیننٹ گورنرز اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ایڈمنسٹریٹر حصہ لے رہے ہیں۔

Comments are closed.