بارہمولہ جھڑپ میں پاکستانی ملی ٹنٹ اور فوجی اہلکار زخمی ، پورا جنگلات وسیع محاصرے میں / وجئے کمار
سرینگر /27اکتوبر /
شمالی ضلع بارہمولہ کے ونسرن تاری پورہ جنگلات میں فوج و فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین مختصر جھڑپ کے بعد دوسرے روز بھی جنگلات میںتلاشی آپریشن جاری رہا ۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کشمیر وجے کمار نے ا س کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جنگلات میں مختصر تصادم آرائی کے دوران پاکستانی ملی ٹنٹ اور فوجی اہلکار زخمی ہو گیا جبکہ جنگلات میں تلاشی آپریشن جاری ہے ۔
تفصیلات کے مطابق شمالی ضلع بارہمولہ کے شیری چندوسہ تاری پورہ جنگلات میں فوج و فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین مسلح تصادم آرائی بدھ کے بعد دوپہر شروع ہوئی تھی۔ ۔ پولیس نے جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جنگلات میں ملی ٹنٹوں کی موجودگی کی اطلاعات ملنے کے بعد آپریشن شروع کیا گیا جس دوران وہاں جھڑپ شروع ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی جھڑپ میں فائرنگ کے تبادلے میںایک فوجی اہلکار زخمی ہو گیا جبکہ جنگلات میں آپریشن جاری ہے۔ادھر جنگلات میں دوسرے روز بھی تلاشی آپریشن جاری رہا تاہم کسی بھی جگہ سے جنگجوﺅں اور سیکورٹی فورسز کے مابین دوبارہ آمنا سامنا نہیںہوا ۔ ادھر ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس کشمیر وجے کمار نے بتایا کہ بارہمولہ جھڑپ میں ایک پاکستانی جنگجو اور ایک فوجی اہلکار زخمی ہوئے۔بانڈی پورہ میں نامہ نگار سے بات کرتے ہوئے اے ڈی جی پی وجے کمار نے کہا کہ ایک پاکستانی زخمی جنگجو ابھی بھی وہاں پھنسا ہوا ہے اور جنگلاتی علاقے میں بڑے پیمانے پر تلاشی مہم جاری ہے۔منشیات کی لعنت سے نمٹنے کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ پولیس اور سول انتظامیہ منشیات کی لعنت کے خلاف مو¿ثر طریقے سے لڑ رہی ہے اور اس سلسلے میں کافی حد تک کنٹرول بھی دیکھا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک ٹاسک فورس بھی جامع منصوبہ بندی کے تحت قائم کی گئی ہے، اس کے علاوہ بہت سے منشیات فروشوں کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
Comments are closed.