ترال میں طالبہ بجلی کرنٹ لگنے سے جاں بحق

ترال /26اکتوبر 2022

ترال کے چندری گام علاقے میں دوشیزہ بجلی کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بن گئیں ہے
بتایا جاتا ہے کہ حفسہ فاروق دختر فاروق احمد گنائی عمر 22سال ساکنہ اپ ٹاون ترال اپنے نانی ہال گئیں تھیں جہاں بدھ کی شام وہ بجلی کرنٹ لگنے سے بے ہوش ہو گئیں
دوشیزہ کو اگرچہ نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا
پولیس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے

Comments are closed.