آئندہ 24 گھنٹوں میں صبح کے اوقات دھند کے ساتھ موسم خشک رہنے کا امکان / محکمہ موسمیات
سرینگر 26اکتوبر / ٹی آئی نیوز
دن بھر کھلی دھوپ نکلنے کے بیچ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران صبح کی دھند کے ساتھ موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ”اگلے 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے اور صبح کے وقت دھند چھائی رہے گی۔“
انہوں نے بتایا کہ سرینگر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 4.7، پہلگام 0.3 اور گلمرگ میں 1.5 ڈگری سیلسیس تھا۔لداخ کے علاقے میں دراس میں منفی 4.2، کارگل میں منفی 0.3 اور لیہہ میں منفی 3 درجہ حرارت کم سے کم تھا۔جموں میں 14.7، کٹرا 13.8، بٹوٹ 7.9، بانہال 4.8 اور بھدرواہ میں 5.5 درجہ حرارت کم سے کم رہا۔
Comments are closed.