چیف جسٹس کا دورہ کولگام اور زیر تعمیر نئے ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس کا معائینہ کیا
کولگام/25اکتوبر
چیف جسٹس جموںوکشمیر اور لداخ ہائی کورٹ جسٹس علی محمد ماگر ے نے آ ج ڈسٹرکٹ کورٹ کولگام کا دورہ کیا اور زیر تعمیر نئے ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس کا معائینہ اور جائزہ لیا۔
چیف جسٹس علی محمد ماگرے نے تعمیراتی عمل او رمنصوبے کی بروقت تکمیل کے حوالے سے موقعہ ہی کچھ ہدایات جاری کیں۔
چیف جسٹس نے اے ڈی آر کولگام میں لیگل ایڈ ڈ یفنس کونسل سسٹم ( اےل اے ڈی سی ایس) سینٹر کا بھی اِفتتاح کیا۔
اُنہوں نے ایل اے ڈی سی ایس کے قیام کے مقصد کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جدید نظام سے جہاں تک فوجداری معاملات کا تعلق ہے پیشہ ورانہ اَنداز میں قانونی اِمداد ی نظام کے اِنتظام اور عمل آوری میں مدد ملے گی۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ نظام تمام اہل اَفراد کو مجرمانہ معاملات میں معیاری اور بروقت قانونی خدمات فراہم کرے گا۔
چیف جسٹس، جسٹس علی محمد ماگر ے نے ہائیر سکینڈری سکول منز گام کا بھی دورہ کیا جس کے وہ طالب علم تھے۔اُنہوں نے وہاں کے طلباءکے ساتھ اَپنی طالب علمی کی زندگی کے دوران سکول میں اَپنے تجربات اور یاد گار لمحات کے حوالے سے خصوصی بات چیت کی ۔ سکولی حکام نے چیف جسٹس کو مبارک باد پیش کی اور ان کی کامیابیوں کو سراہا۔
اُنہوں نے طلباءپر زور دیا کہ وہ زندگی میں اَپنے مقررہ اہداف کے حصول کے لئے سخت محنت کریں۔اُنہوں نے کہا ،” ہر طالب علم کے پاس منفرد صلاحیت،کامیابی کی بلندیوں تک پہنچنے اور اَپنے خوابوں کو حاصل کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔“اُنہوں نے کہا کہ سکول کچھ بد ل گیا ہے لیکن سکول کے ساتھ ان کے پرانی یادوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔
اِدارے کے اساتذہ اور طلبانے چیف جسٹس کے سکول آنے پر ان کا شکریہ اَدا کیا ۔اُنہوں نے اسے ان کے لئے تحریک اور رہنمائی کا ذریعہ قرار دیا۔
Comments are closed.