لیفٹنٹ گورنر نے روایت ، ثقافت اور ورثے کو منانے والے تین ہفتے طویل ثقافتی میلے” جشنِ کشمیر“ کا اِفتتا ح کیا
سرینگر/25اکتوبر
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج سری نگر میں روایت ، ثقافت اور ورثے کو منانے والے تین ہفتے طویل ثقافتی میلے ” جشن کشمیر “ ۔ نیو کشمیر نیو ہوپ کا اِفتتاح کیا۔
کلچر ل فیسٹول کا اِنعقاد آل جے اینڈ کے فوک آرٹسٹ ایسو سی ایشن اور شاہد قلندر فوک تھیٹر ، جے اینڈ کے اکیڈیمی آف آر ٹ ، کلچر اینڈ لنگویجز اور دفتر صوبائی کمشنر کشمیر کے اِشتراک سے کررہا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ثقافتی میلے سے جڑے سبھی کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ،” ہمارا منفرد تنوع ہمار ا فخر اور ہماری سب سے بڑی طاقت ہے ۔ اِس طرح کے فیسٹولوں سے فن کاروںاور آرٹسٹوں کو’ ایک بھارت شریشٹھ بھارت ‘ کے جذبے کو فروغ دینے کی ترغیب ملے گی۔
اُنہوں نے کہا کہ حکومت جموںوکشمیر کی ثقافت او رلوک روایات کے تحفظ او راحیاءکے لئے ایک روڈ میپ پر کام کر رہی ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر کہا کہ ایک طویل وقفے کے بعد ہم جموںوکشمیر میں ثقافتی احیاءکا مشاہدہ کر رہے ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ فن اور ثقافت کو ایک نئی تحریک دینے کے لئے لوک فنون ، اَدب اور ویژول فنون کو فروغ دینے کے لئے متعدد سکیمیں تیار کی گئی ہےں۔
اُنہوں نے کہا کہ ہم نے نوجوانوں کو جوڑنے اور لوک فن کاروں ، ویژول فن کاروں او رمصنفین کو اَپنے مشترکہ مقاصد اور اقدار کو ظاہر کرنے کے لئے ایک ماحول او رایک فورم فراہم کرنے کے لئے اقدامات کئے ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر کی قابلِ قدر روایات کو آنے والی نسلوں تک پہنچانے کے لئے ” گورو شیشیا پر مپارا“ کے بارے میںمطلع کیاکہ لوک داستانوں کا تحفظ ، جموںوکشمیر مصنفین کے کیمپ ، قومی تھیٹر فیسٹول ، بین رِیاسی ثقافتی تبادلے کے پروگرام ، بین الاقوامی دورے اور دور دراز کے علاقوں میں ثقافتی تقریبات سے ہماری روایتی ثقافتی دولت کو تقویت ملے گی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہمارے فنکار سماجی اقداراور سماجی ترقی کے عکاس ہیں اور انتظامیہ ان کی فلاح و بہبود کے لئے پوری طرح پُرعزم ہے۔
Comments are closed.