”میرے کیلئے آپ سبھی میرا خاندان ہیں“ ، وزیر اعظم مودی کا کرگل میں فوجیوں سے خطاب
سرینگر /24اکتوبر / ٹی آئی نیوز
وزیر اعظم نریندر مودی جو فوجیوں کے ساتھ دیوالی منانے کے لیے کرگل پہنچے، انہوں نے کرگل وار میموریل پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور 1999 میں یہاں اپنی جانیں گنوانے والے فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ پی ایم مودی نے جوانوں کو اپنے خاندان کے طور پر مخاطب کیا اور کہا کہ ان کے ساتھ دیوالی منانا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے اپنے غیر اعلانیہ دورہ کارگل کے دوران جوانوں کے ساتھ مٹھائیاں بانٹیں۔ وزیر اعظم نے کرگل میں مسلح افواج کے ارکان کے ساتھ ‘ وندے ماترم’ میں بھی شرکت کی۔ اپنے خطاب میں پی ایم مودی نے کہا کہ دیوالی کا مطلب ہے ”دہشت گردی کے خاتمے کا تہوار“ اورکرگل نے اسے ممکن بنایا ہے۔ انہوں نے کہا ”میرے لیے، آپ سبھی برسوں سے میرا خاندان ہیں۔ کرگل میں اپنے بہادر جوانوں کے ساتھ دیوالی منانا ایک اعزاز کی بات ہے۔فوجیں ہندوستان کی سلامتی کا ستون ہیں۔
Comments are closed.