خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ ، بیشتر مقامات پر معمول سے نیچے درجہ حرارت درج
سرینگر /24اکتوبر / ٹی آئی نیوز
خشک موسم کے بیچ ٹنل کے آر پار شبانہ درجہ حرارت میں کمی درج ہوئی ہے اور بیشتر مقامات پر رات کا درجہ حرارت معمول سے نیچے رہا۔
پہلگام میں درجہ حرارت منفی 0.0ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ گلمرگ میں 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا
ادھر محکمہ موسمیات نے آئندہ کچھ دنوں تک وادی کشمیر میں مجموعی طور پر خشک موسم کی پیشگوئی کی ہے
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت 3.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات 3.6 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ ۔قاضی گنڈ میں گزشتہ رات 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 2.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلگام میں درجہ حرارت منفی 0.0 ڈگری سینٹی گریڈ درج ہوا جبکہ گزشتہ رات منفی 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ کوکرناگ میں گزشتہ رات 3.7 کے مقابلے میں 4.4 ڈگری کا کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ گلمرگ میں گزشتہ رات منفی 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا
Comments are closed.