سرینگر جموں شاہراہ پر ٹرک سے 21کلو ہیرون ضبط ،ڈرائیور گرفتار / اے ڈی جی پی جموں
سرینگر /23اکتوبر /ٹی آئی نیوز
جموں پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سرینگر جموں شاہراہ پر ٹرک سے 21کلو ہیرون ضبط کرکے ڈرائیور کی گرفتاری عمل میںلائی گئی ہے
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں مکیش سنگھ نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ
”چنانی میں ہائی وے پر زیرو پوائنٹ پر گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران کشمیر سے آنے والے ایک ٹرک کو روک لیا گیا اور اسے پنجاب کے نواں شہر کے کلوندر سنگھ چلا رہے تھے۔“انہوں نے مزید کہا کہ گاڑی کی تلاشی لینے پر ہیروئن کے 18 پیکٹ جن کا وزن تقریباً 21.5 کلوگرام تھا، قبضے میں لے لیا گیا جبکہ ڈرائیور کی گرفتاری عمل میںلائی گئی
انہوں نے بتایا کہ معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے
Comments are closed.