چیف جسٹس نے ہائی کورٹ کمپلیکس سری نگر میں میڈیکل ایڈ سینٹر کا اِفتتاح کیا
سری نگر/20اکتوبر
جموں وکشمیر اورلداخ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ، جسٹس علی محمد ماگر ے نے آج یہاں ہائی کورٹ کمپلیکس میں ڈسپنسری کم میڈیکل ایڈ سینٹر کا اِفتتاح جسٹس تاشی ربستان ، جسٹس سنجے دھر ، جسٹس جاوید اِقبال وانی،جسٹس موکشا کھجوریہ کاظمی، جسٹس وسیم صادق نرگل اور جسٹس راجیش سکھری ججوںکی موجودگی میں کیا ۔
میڈیکل ایڈ سینٹر کو بنیادی اور ایمرجنسی طبی خدمات جیسے اِی سی جی ، بلڈ شوگر ٹیسٹ ، کووِڈ ٹیسٹنگ ، ویکسی نیشن اور متعلقہ سہولیات جموںوکشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے ججوں وکلاء، ملازمین اور مدعیان کو فراہم کرنے کے لئے اَپ ڈیٹ کیا گیا ہے ۔اِس ڈسپنسری میں ایک اندرون خانہ فارمیسی بھی ہوگی جو مخصوص ادویات مفت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ضروری ویکسی نیشن مہمات ،وقتاًفوقتاً کووِڈ ٹیسٹنگ اوراہم ضروریات کا اِنعقاد کرے گی۔
چیف جسٹس کی ہدایت اور رہنمائی میں سینٹر کو تیار کیا گیا ہے۔ہائی کورٹ کے احاطے کے اندران ممبروں کی ضروریات کو پورا کرے گا جو روزانہ کی بنیادی پر بھاری تعداد میں آتے ہیں اور یقینی طور پر ہنگامی حالات سے بچنے میں مدد کرے گا۔
میڈیکل ایڈ سینٹر وکلاءکا ایک طویل عرصے سے زیر اِلتوا¿ مطالبہ رہا ہے اور اس ہیلتھ کیئر یونٹ کے اِفتتاح کو ججوں ، رجسٹری اَفسران ، ایڈووکیٹ ، عملہ اور عام لوگوں نے بہت سراہا ہے ۔ وکلاءاور عملے کے اَرکان نے ہائی کورٹ کے احاطے میں میڈیکل ایڈ سینٹر کے حوالے سے اِس نوعیت کے بنیادی ڈھانچے کے قیام کے طویل عرصے سے زیر اِلتوا¿مطالبات کو دُور کرنے پر چیف جسٹس کا شکریہ اَدا کیا۔
چیف جسٹس نے اِنسٹی ٹیوشن کا ﺅنٹر ، وکلاءکے کمرے اور وکلاءکی لائبریری کا بھی معائینہ کیا اور موقعہ پر کچھ ہدایات دیں۔
Comments are closed.