جموں میں ڈینگو متاثرہ پانچ مریضوں کی موت،1156 ہسپتال میں داخل/پرنسپل جی ایم سی جموں

جموں،20 اکتوبر

پرنسپل گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں ڈاکٹر ششی سودان کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں اب تک ڈینگو سے پانچ مریضوں کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ زائد از ایک ہزار مریضوں کو داخل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جن مریضوں کی موت واقع ہوئی ہے ان کا تعلق در درازعلاقوں سے تھا اور انہیں کافی دیر بعد یہاں ریفر کیا گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ڈینگو سے متاثرہ جن مریضوں کو بر وقت داخل کیا جاتا ہے وہ صد فی صد ٹھیک ہوجاتے ہیں۔موصوف پرنسپل نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو یہاں میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا: ’جی ایم سی میں اب تک سو 56 مریض داخل ہوئے ہیں پاانچ مریضوں کی موت واقع ہوئی ہے جن کی موت واقع ہوئی ہے وہ در دراز علاقوں سے تھے اور انہیں کافی دیر بعد یہاں ریفر کیا گیا تھا‘۔ان کا کہنا تھا کہ جو مریض یہاں بر وقت داخل ہوجاتے ہیں وہ صد فیصد ٹھیک ہوجاتے ہیں۔ڈاکٹر سودان نے کہا کہ جی ایم سی میں مریضوں کے لئے بھر پور انتطامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مریضوں کا یہاں پروٹوکال کے مطابق علاج کیا جا رہا ہے جیسے جیسے چلینجز بڑھ رہے ہیں ہم بھی سہولیات میں اضافہ کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ڈینگو سے متاثرہ مریضوں کو ہمارے ساتھ جڑے رہنے کی ضرورت ہے۔موصوف پرنسپل نے کہا کہ لوگوں کو مچھر کو کنٹرول کرنا چاہئے مچھر نہیں ہوں گے تو ڈینگو نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جن مریضوں کی موت ہوئی وہ کٹرہ، اکھنور جیسے دور علاقوں کے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ جی ایم سی میں اس کے لئے علاحدہ وارڈ کا بندو بست کیا گیا ہے۔

Comments are closed.