تھنہ منڈی راجوری میں آسمانی بجلی گرنے سے 50مویشی لقمہ اجل ، شہری زخمی
راجوری / 20اکتوبر / ٹی آئی نیوز
راجوری کے تھنہ مندی علاقے میں دوران شب گاﺅ خانہ پر آسمانی بجلی گر جانے کے نتیجے میں 50مویشی ہلاک ہو گئے جبکہ ایک شہری بھی زخمی ہو گیا ۔
نمائندے کے مطابق راجوری ضلع کے تھانہ منڈی علاقے میں یہ واقعہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ تھانہ منڈی کے علاقے باری بیہک میں ایک ڈھوک پر آسمانی بجلی گر گئی جس میں پچاس کے قریب مویشی ہلاک ہو گئے۔ ایک مقامی شخص جس کی شناخت محمد جنید کے نام سے ہوئی ہے بھی اس واقعے میں زخمی ہو گیا۔
Comments are closed.