موسمی صورتحال میں تبدیلی ، بالائی علاقوں میں سفید چادر بچھ گئی ، میدانی علاقوں میں بارشیں

سرینگر /20اکتوبر / ٹی آئی نیوز

محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے عین مطابق پیر پنچال کے آر پار بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری سے سفید چارد بچھ گئی جبکہ شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر میدانی علاقوں میں موسلادار بارشیں ہوئی ۔
ادھر موسمی صورتحا ل میں تبدیلی آنے کے ساتھ ہی وادی کشمیر میں شدید سردی کی لہر محسوس کی گئی ۔
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات سے ہی موسم میں تبد یلی آتے ہوئے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری ریکارڈ کی گئی ۔ بارشوں اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے
سونہ مرگ، گلمرگ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں تازہ برفباری ہوئی اس کےساتھ ساتھ زوجیلا ، دراس اور دیگر پہاڑی علاقوںمیں بھی برفباری ہوئی۔ گلمرگ سے نمائندے نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ شہر آفاق گلمرگ میں دورا ن شب تازہ برفباری ریکارڈ کی گئی اور کچھ انچ برف جمع ہوئی ہے ۔ ادھر سونہ مرگ کے پہاڑی علاقوں میں بھی برفباری کی اطلاعات موصول ہوئی ہے ۔ادھر شوپیان سے بھی نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ پیر کی گلی پر تازہ برفباری ہوئی ۔ادھر سونہ مرگ، زوجیلا، منی مرگ، گومری، گلمرگ،پہلگام میں تازہ مگر تازہ برفباری ہوئی ہے جس کی وجہ سے شدید میں اضافہ ہوا ہے۔دھر محکمہ موسمیات کے مطابق 21اکتوبر تک موسمی صورتحال بہتر رہے گی جس کے بعد موسمی صورتحال میںمزید تبدیلی کا امکان ہے ۔

Comments are closed.