ہلکی بارشوں اور برفباری کے بعد شبانہ درجہ حرارت میں کمی ،گلمرگ میں رواں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ
سرینگر /19اکتوبر/ ٹی آئی نیوز
ابر آلود موسمی صورتحال کے بیچ ٹنل کے آر پار کچھ میدانی علاقوں میں ہلکی بارشوں اور بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری کے بعد شبانہ درجہ حرارت میں کافی کمی درج کی گئی ہے ۔
شہر ہ آفا ق گلمرگ میں شبانہ درجہ حرارت منفی میں درج کیا گیا اور وہاں موسم کی سب سے سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی ۔ادھر محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں میں برفباری او ر بارشوں کی پیشگوئی کی ہے ۔
۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں سرینگر میں 2.3 ملی میٹر، پہلگام میں 9.4 ملی میٹر، قاضی گنڈ میں 0.9 ملی میٹر، گلمرگ میں 2.6 ملی میٹر، کپواڑہ میں 0.4 ملی میٹر، بانہال میں 0.1 ملی میٹر، بٹوٹے میں 2.8 ملی میٹر اور بھدروا میں 2.8 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ گلمرگ اور دیگر بالائی علاقوں میں افروات میں ہلکی برفباری ہوئی۔بارشوں اور برفباری کے بعد شبانہ درجہ حرارت میں کمی آئی ہے ۔
Comments are closed.