جموں /18/اکتوبر
حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کا صرف 02نئے معاملات سامنے آئے ہیں جن میں 01کشمیر صوبہ سے اور 01کا تعلق جموں صوبہ سے ہے اور اِس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد4,79,252تک پہنچ گئی ہے۔
اِسی دوران آج مزید01اَفراد شفایاب ہوئے ہیں جن میں 01صوبہ کشمیر اور0کا تعلق جموں صوبہ سے ہیں۔
حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ اَب تک نوول کورونا وائرس کے4,79,252معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے35صوبہ جموں میں 20اور کشمیر صوبے میں 15)سر گرم معاملات ہیں۔اَب تک 4,74,432اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں۔
جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد4,785تک پہنچ گئی،جن میں سے 2,433کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور2,352کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔
بلیٹن کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران آج ضلع وار کووِڈمثبت معاملات کی رِپورٹ فراہم کرتے ہوئے ضلع سری نگر 01 نیا معاملہ درج کیا گیا۔کپواڑہ،بڈگام، پلوامہ، کولگام، بارہمولہ،اننت ناگ،بانڈی پورہ،گاندربل اور شوپیان اضلاع میں کسی بھی کووِڈ مثبت معاملے کی کوئی رِپورٹ نہیں ہے۔
اِسی طرح ضلع جموں میں 01 نیا مثبت معاملہ درج کیا گیا جبکہ صوبہ جموں کے باقی اَضلاع سے کووِڈ مثبت معاملے کی کوئی رِپورٹ نہیں ہے۔
Comments are closed.