سٹیٹ تحقیقاتی ایجنسی نے ماگام میں سوشل میڈیا ہینڈلر کے گھر پر چھاپہ مارا
سرینگر/ 18 اکتوبر
سٹیٹ ایوسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) کشمیر نے منگل کے روز ماگام علاقے میں سوشل میڈیا پر مجرمانہ مواد کی تشہیر کے الزام میں ایک سوشل میڈیا ہینڈلر کے گھر پر چھاپہ مارا۔
ایس آئی اے کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر ایک سوشل میڈیا صارف کے خلاف پولیس اسٹیشن کشمیر میں ایک کیس درج کیا گیا اور تحقیقات شروع کی گئیں۔
انہوں نے بیان میں کہا کہ تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آگئی کہ سوشل میڈیا صارف بھارت مخالف اور علاحد گی پسند پروپگنڈے کی تشہیر کر رہا تھا اور اس کے علاوہ ان مخصوص لوگوں کی پروفائیلنگ اور ان کو دھمکیاں دے رہا تھا جو امن کے حامی ہیں اور تشدد سے پاک سماج کی حمایت کر رہے ہیں۔
بیان میں کہا گیا: ’مشتبہ شخص دہشت گردوں کو گلیمرائز کر رہا تھا اور علاحدگی پسندوں اور کالعدم جنگجو تنظیموں کے مالی و نظریاتی سپورٹ سے قابل اعتراض تصویریں، ویڈیوز اور متن شیئر کرکے ملک دشمن عناصرکی حمایت کر رہا تھا‘۔
موصوف ترجمان نے بیان میں کہا: ’یہ تلاشی این آئی اے ایکٹ (ٹی اے ڈی اے، پی او ٹی اے) کے تحت سری نگر کی ایک عدالت سے حاصل شدہ ایک تلاشی وارنٹ کی تعمیل میں انجام دی گئی‘۔انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران قابل اعتراض مواد بشمول موبائل فون، سم کارڈس اور بینک دستاویزات ضبط کئے گئے اور مزید تحقیقات شروع کی گئیں
Comments are closed.