سرینگر میں بارشیں ، بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری 20اکتوبر تک موسمی صورتحال میں تبدیلی کا امکان نہیں/ محکمہ موسمیات

سرینگر/ 18اکتوبر/

وادی کشمیر میں موسم کی تبدیلی کے چلتے وادی کے متعدد بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری کے ساتھ کہیں کہیں پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارشیں ہوئی جبکہ شہر سرینگر میں عصر کے وقت ہلکی ژالہ باری ہوئی
حکام نے منگل کو پیر کی گلی کے ساتھ برف باری کی وجہ سے مغل روڈ کو بند کر دیا، اس سڑک پر مسافروں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ لیا گیا ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق متعدد بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری ہوئی جبکہ میدانی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارشیں ہوئیں۔
یہاں کے موسمی ماہر ین نے کہا کہ میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش اور اونچائی پر ہلکی برفباری کا امکان زیادہ تر جموں و کشمیر کے کافی وسیع مقامات پر 19 اکتوبر کی شام سے 20 اکتوبر کی صبح تک ہے۔ بعد دوپہر 20اکتوبر سے موسم میں بتدریج بہتری آئے گی۔ محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے یہاں بتایا کہ 20 تاریخ کی دیر دوپہرکے بعد جموں و کشمیر اور لداخ میں اگلے ایک ہفتے سے 10 دنوں تک کسی بڑی برف باری کی کوئی پیش گوئی نہیں ہے۔

Comments are closed.