آئندہ دو دنوں تک ٹنل کے آر پار ہلکی بارشوں اور برفباری کا امکان / محکمہ موسمیات
سرینگر/18اکتوبر / ٹی آئی نیوز
خشک موسم کے چلتے محکمہ موسمیات نے موسم میں تبدیلی کا امکان ظاہر کرتے ہوئے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں ہلکی بارش اور گرج چمک کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے دو دنوں تک جموں کشمیر کے بیشتر حصوں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیں اور برفباری ہونے کا امکان ہے
تاہم محکمہ موسمیات کے مطابق جموں و کشمیر اور لداخ میں اگلے ایک ہفتے سے 10 دن تک کسی بڑیبرف باری کی کوئی پیش گوئی نہیں ہے۔
کم سے کم درجہ حرارت کے بارے میں،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سرینگر میں گزشتہ رات 7.4 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 7.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا
Comments are closed.