آئی ای ڈی دھماکوں کی بر آمدگی : پلوامہ کے کئی علاقوں میں سٹیٹ تحقیقاتی یونٹ کے چھاپے

پلوامہ18اکتوبر / ٹی آئی نیوز

جموں و کشمیر پولیس کی سٹیٹ تحقیقاتی یونٹ نے آرمولہ علاقے میں آئی ای ڈی دھماکہ بر آمد کرنے کے کیس میں منگل کی صبح پلوامہ کے کئی علاقوں میں چھاپے ڈالیں اور تلاشیاں لی
بتایا جاتا ہے کہ ایس آئی یو نے آرمولہ پلوامہ میں جہانگیر گنائی اور یونس احمد میر کی رہائش گاہوں کی تلاشی لی اس کے علاوہ انہوں نے نیلورہ پلوامہ میں فاروق احمد ڈار کے گھر کی تلاشی لی۔
انہوں نے کہا کہ تینوں کو تھانہ لتر میں ایف آئی آر نمبر 65/22 کے تحت پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے
انہوں نے مزید بتایا کہ ایس آئی یو نے جندوال پلوامہ کے بلال احمد شیخ اور بندزو پلوامہ کے محمد مقبول مالا کے گھروں کی تلاشی لی۔

قابل ذکر ہے کہ اس سال 16 جون کو جنوبی کشمیر کے پلوامہ کے لاسی پورہ آر مولہ علاقے میں ایک دیسی ساختہ دھماکہ خیز ڈیوائس (آئی ای ڈی) مواد برآمد کیا گیا تھا۔
مزید یہ کہ 10 اگست کو پولیس اور سیکورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیم نے پلوامہ کے سرکلر روڈ پر تقریباً 25 سے 30 کلو گرام وزنی ایک آئی ای ڈی برآمد کیا

Comments are closed.