شوپیان میں دو غیر ریاستی مزدوروں کی ہلاکت میںملوث لشکر ہائی بڑیڈ ملی ٹنٹ گرفتار / اے ڈی جی پی

شوپیان/ 18اکتوبر / ٹی آئی نیوز

پولیس کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل وجے کمار نے بتایا کہ حرمین شوپیان میں دو غیر ریاستی مزدوروں کی ہلاکت میں ملوث لشکر ہائی بریڈ ملی ٹنٹ کو کچھ ہی گھنٹوں میں گرفتار کر لیا گیا ۔
انہو ں نے بتایا کہ گرفتار ملی ٹنٹ نے تفتیش کے دوران اس بات کا انکشاف کیا کہ انہوں نے غیر ریاستی مزدوروں کے کرایہ کے رہائشی کمرے کے اندر گرینیڈ داغاجس کے نتیجے میں دو غیر ریاستی مزدوروںکی موت ہوئی
اے ڈی جی پی نے بتایا کہ گرفتار کئے گئے ہائی بریڈ ملی ٹنٹ کی شناخت عمران گنائی ساکنہ حرمین شوپیان کے بطور ہوئی ہے

Comments are closed.