راجہ – رانی کا دور نہیں، اب عوام ہی راجہ ہیں/وزیر داخلہ امت شاہ

ناہن (ہماچل پردیش) 15 اکتوبر

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہفتہ کو کہا کہ راجہ اور رانیوں کا دور ختم ہوچکا ہے اور اب عوام ہی اصل راجہ اور محافظ ہیں۔مسٹر شاہ نے یہ بات آج ناہن ضلع کے ستون میں ایک بہت بڑی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا، ”مسٹر نریندر مودی کی ریلی کے دوران میں نے ہماچل کے لوگوں کا جوش ٹی وی پر دیکھا تھا، لیکن آج میں نے خود ہی یہ جوش دیکھا جو لاجواب ہے۔ میں یہاں یہ جاننے آیا ہوں کہ یہاں کے لوگوں کا درد کیا ہے۔“ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے 55 سال پرانا مسئلہ ایک ہی جھٹکے میں حل کیا اور ہٹی کو قبائلی کا درجہ دیا۔ یہ مضبوط قوت ارادی سے ہی ممکن ہے۔
اس فیصلے سے سرمور کے 359 گاو¿ں کو فائدہ ہوا ہے اور آپ کی 25 نسلیں اس فیصلے سے فائدہ اٹھائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ہٹی ریزرویشن نہ ملنے سے بڑا مسئلہ ہو گیا تھا اور پہاڑ کے ایک طرف بھائی کو عام اور دوسری طرف کے بھائی کو قبائلی سمجھا جاتا تھا۔ وہاں موجود لوگوں کے شور شرابے کے درمیان، انہوں نے کہا، "ہٹی کو تعلیم، سیاسی اور سرکاری ملازمتوں میں تین طرح کے ریزرویشن ملے ہیں۔
وزیراعلی جئے رام ٹھاکر کے بارے میں ایک بات ہے کہ وہ جو کام کرتے ہیں اسے مکمل کرتے ہیں اور اس کام کے لیے وہ مجھ سے 25 بار ملے اور یہ ایک ریکارڈ ملاقات تھی۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ جئے رام ٹھاکر، بی جے پی کے ریاستی صدر سریش کشیپ، قومی نائب صدر سودان سنگھ، انچارج اویناش رائے کھنہ، کو-انچارج سنجے ٹنڈن، کو-انتخابات کے انچارج دیویندر سنگھ رانا، صدر بلدیو تومر ، جنرل سکریٹری ترلوک جاموال، ایم ایل اے رینا کشیپ، وزیر راجیو سہجل اور سکھرام چودھری بھی موجود تھے۔یو این آئی

Comments are closed.