کیجول لیبروں اور ڈیلی ویجروں کا اپنی مانگوں کو لے کر سری نگرا ور جموں میں احتجاج
سری نگر،15 اکتوبر ڈیلی ویجروں اور کیجول لیبروںنے اپنی مانگوں کو لے کر سری نگر اور جموں میں احتجاجی مظاہرئے کئے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ یقین دہانیوں کے باوجود بھی ڈیلی ویجروں کی نوکریاں مستقل نہیں کی جارہی ہیں۔یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ سری نگر کی پریس کالونی میں ہفتے کے روز مختلف محکموں میں تعینات ڈیلی ویجروں اور کیجول لیبروںنے احتجاجی مظاہرئے کئے اور انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران مظاہرین نے کہاکہ سرکار کی جانب سے اُن کی نوکریوں کو مستقل کرنے کے ضمن میں لیت ولعل کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہم ٹکراو کا راستہ نہیں چاہتے لیکن اگر سرکار کی جانب سے ا±ن کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ نہیں پہنایا گیا تو وہ سڑکوں پر آنے کے لئے مجبور ہو جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ سرکار نے ڈیلی ویجروں کی نوکریاں مستقل کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن کئی ماہ گزر جانے کے باوجود بھی اس پر عملدآمد نہیں ہوا۔اُن کے مطابق ہم پ±ر امن طریقے سے سبھی مسائل کا حل چاہتے ہیں لیکن ملازمین کے جائز مسائل کو حل کرنے کی اور کوئی توجہ مبذول نہیں کی جارہی ہیں۔دریں اثنا جموں میں بھی پی ایچ ای ڈیلی ویجروں کی ایک بڑی تعداد نے احتجاجی مظاہرئے کئے اور دھرنا دیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ سرکار نے پی ایچ ای ملازمین کی نوکریاں مستقل کرنے کی یقین دہانی دی تھی لیکن آج تک اس پر عملدرآمد نہیں ہوا۔انہوں نے بتایا کہ ملک کی دیگر ریاستوں میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ملازمین کی ہر ماہ تنخواہیں واگزار کی جاتی ہیں لیکن جموں وکشمیر میں اس قانون پر عملدرآمد نہیں ہو رہا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ جب تک سرکار پی ایچ ای ڈیلی ویجروں کی نوکریاں مستقل کرنے کا فیصلہ نہیں لیتی ہماری پ±ر امن جدوجہد جاری رہیں گی۔
Comments are closed.