کشمیر ی پنڈٹ کی ہلاکت : ابتدائی تحقیقات سے یہ پتہ چلا کہ ایک ملی ٹنٹ ملوث ہے / ڈی آئی جی سوجیت کمار

سرینگر /15اکتوبر / ٹی آئی نیوز

شوپیان کے چودھری گنڈ علاقے میں کشمیری پنڈت کی ہلاکت کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس سنیٹرل کشمیر جن کے پاس جنوبی کشمیر رنج کا بھی اضافہ عہدہ ہے سوجیت کمار نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ اس حملے کے پیچھے ایک عسکریت پسند کا ہاتھ تھا۔
کمار نے کہا کہ ابھی تک چیزوں پر کام کیا جا رہا ہے اور ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایک جنگجو اس کارروائی میں ملوث تھا۔انہوں نے کہا کہ جیسے ہی چیزیں واضح ہوں گی اس کے مطابق مزید تفصیلات شیئر کی جائیں گی تاہم فی الحال لیڈس پر کام کیا جا رہا ہے۔

Comments are closed.