سرینگر میں دو بھتہ خور گرفتار، کھلونا پستول، خنجر، موبائل اور دیگر قیمتی اشیاءبرآمد/پولیس

سرینگر /14اکتوبر / ٹی آئی نیوز

پولیس نے سرینگر کے لالبازار علاقے میں دو بھتہ خوروں کو کھلونا پستول، خنجر اور دیگر قیمتی اشیاءکے ساتھ گرفتار کیا۔
پولیس ترجمان کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق پولیس نے کہا کہ کل لال بازار پولیس اسٹیشن کو ایک شکایت کنندہ سید عباس حسین ولد سید شوکت حسین ساکن بگوان پورہ لال بازار سے اطلاع ملی کہ11اور 12اکتوبر کی درمیان رات کو انہیں مولوی سٹاپ لال بازار پر دو نامعلوم افراد آلٹو کار میں سوار تھے روکا اور ان میں سے ایک کے پاس پستول/خنجر تھا جس کے بعد انہوں نے دھمکا کر کچھ نقدی اور اس کا قیمتی سامان لوٹ لیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق اس اطلاع کی بنیاد پر ایف آئی آر تھانہ لال بازار میں درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔
جس دوران پولیس ٹیم نے تکنیکی اور انسانی ذرائع کی مدد سے اس بھتہ خوری میں ملوث دونوں ملزمان کو زیرو ڈاون کرنے میں کامیاب ہو گئے اور بالآخر دونوں ملزمان ارسلان منظور ڈار ولد منظور احمد ڈار سکنہ اونتابوان صورہ اور باسط بشیر ڈار ولد بشیر احمد ڈار کو گرفتار کر لیا۔

Comments are closed.