لیفٹنٹ گورنر نے سرینگر میں منعقد ہونے والی چھٹی سینئر ایشین پینکاک سلات چمپئن شپ کا افتتاح کیا

اگلے پانچ دنوں میں ہم انفرادی طاقت اور کھیلوں کی عمدہ کارکردگی کا جشن منائیں گے /منوج سنہا

سری نگر/13اکتوبر

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج سری نگر میں منعقد ہونے والی چھٹی سینئر ایشین پینکاک سلات چمپئن شپ کا افتتاح کیا ۔ ایونٹ میں مختلف ممالک کے زائد اَز 150 ایتھلیٹس اکٹھے ہوئے ہیں ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کھیل برادری کے ارکان ، جیوری کے ارکان کو مبارکباد پیش کی اور تمام مہمانوں کا خیر مقدم کیا کہ وہ شاندار ٹورنامنٹ کے دوران جموں کشمیر کی مہمان نوازی اور ناقابل یقین نظاروں سے لطف اندوز ہوں ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ اگلے پانچ دنوں میں ہم انفرادی طاقت اور کھیلوں کی عمدہ کارکردگی کا جشن منائیں گے اور اس کا احترام کریں گے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموں کشمیر بھر میں جاری کھیلوں کے مقابلوں نے امیدیں جگائی ہیں اور یہ معاشرے میں مضبوط کھیلوں کی ثقافت کی علامت ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ دو برسوں میں ہم نے اسٹریٹجک اسپورٹس ڈیولپمنٹ پلان مرتب کیا اور اس پر عمل درآمد کیا ہے جس سے ہمیں منافع مل رہا ہے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ماہرین اور شاندار کوچز کے ساتھ مل کر بہتر انفراسٹرکچر نے تربیتی پروگراموں میں بڑی تبدیلی لائی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ایک نئی اسپورٹس پولیسی بھی نافذ کی ہے اور کھلاڑیوں کیلئے پر کشش کیرئیر کے اختیارات پیش کئے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ہماری مخلصانہ کوشش ہے کہ حوصلہ افزائی کا ماحول اور مناسب وسائل فراہم کئے جائیں تا کہ ہر باصلاحیت کھلاڑی قومی اور بین الاقوامی ایونٹس میں شاندار کارکردگی دکھا سکے ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ ہم اپنے کھلاڑیوں میں فاتح کی مضبوط جبلت پیدا کرنے کیلئے ہر ممکن قدم اٹھانے کے لئے پرعزم ہیں ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اس بات پر زور دیا کہ کھیل عالمی ہم آہنگی اور بھائی چارے کے جذبے کو یکجا کرنے کے بارے میں ہیں ۔

Comments are closed.