سیول انتظامیہ میں ایک اورپھیروبدل۔2آئی اے ایس،4جے کے اے ایس افسران کاتبادلہ

سرینگر/13اکتوبر /
جموں و کشمیر حکومت نے انتظامیہ کے مفاد میں2آئی اے ایس اور 4 جے کے اے افسران کے تبادلے کا حکم جاری کردیا ۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کوجاری ایک حکومتی حکمنامے میں بتایاگیاکہ آئی اے ایس افسرایک حکم کے مطابق، جتن کشور، جو تعیناتی کے احکامات کا انتظار کر رہے تھے، کو دستیاب اسامی پر سب ڈویڑنل مجسٹریٹ اوڑی کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔وہ اپنے فرائض کے علاوہ، سب رجسٹرار، ا±وڑی کے عہدے کا چارج بھی اگلے احکامات تک سنبھالےں گے ۔آئی اے ایس افسرششیر گپتا، جو ایڈجسٹمنٹ کے احکامات کے منتظر تھے، کو سب ڈویڑنل مجسٹریٹ رام نگر تعینات کیا گیا ہے۔وہ اگلے احکامات تک اپنے فرائض کے علاوہ سب رجسٹرار، رام نگر کے عہدے کا چارج بھی سنبھالےں گے ۔گوپال سنگھ( جے کے اے ایس) سب ڈویڑنل مجسٹریٹ رام نگرجو سب رجسٹرار، رام نگر کے عہدے کا اضافی چارج رکھتے تھے، کا تبادلہ کر دیا گیا ہے اور ان سے کہا گیا ہے کہ وہ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں ایڈجسٹمنٹ کے مزید احکامات کا انتظار کریں۔جاوید احمد راتھر(جے کے اے ایس) ڈسٹرکٹ منرل آفیسر سری نگر کا تبادلہ کرکے اُنھیں سب ڈویڑنل مجسٹریٹ کنگن تعینات کیا گیا ہے۔ وہ اگلے احکامات تک اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ سب رجسٹرار، کنگن کے عہدے کا چارج بھی سنبھالیں گے۔اسی طرح محمد منیر احمد بٹ(جے کے اے ایس) سب ڈویڑنل مجسٹریٹ کنگن، جو اس وقت ڈپٹی کمشنر، گاندربل کے دفتر میں منسلک ہیں، کا تبادلہ کر دیا گیا ہے اور انہیں جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں ایڈجسٹمنٹ کے مزید احکامات کا انتظار کرنے کو کہا گیا ہے۔دریں اثنا، ایک الگ حکم کے مطابق، میتا کمار(جے کے اے ایس) کو بطور پروجیکٹ آفیسر، ویج ایمپلائمنٹ (ACD) ادھم پور کے تبادلے کے احکامات کے تحت، ایک دستیاب اسامی پر ریاستی ٹیکس محکمہ، جموں میں اسسٹنٹ کمشنر کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ مزید، حکم میں کہا گیا ہے کہ رنجیت سنگھ(جے کے اے ایس)اسسٹنٹ کمشنر پنچایت ادھم پور سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے فرائض کے علاوہ، اگلے احکامات تک پراجیکٹ آفیسر، ویج ایمپلائمنٹ (ACD)، اودھم پور کے عہدہ کا چارج سنبھالیں۔

Comments are closed.