بانہال میں شبانہ آگ کی واردات ، کوکر ناگ کا شہری لقمہ اجل ، عمارت کو نقصان

سرینگر/13اکتوبر

اننت ناگ کے کوکر ناگ علاقے میں اس وقت کہرام مچ گیا جب بانہال میں شبانہ آگ کی واردات میں علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک 56سالہ شہری کی موت کی خبر پھیل گئی ۔
معلوم ہوا ہے کہ بانہال بس اسٹیڈ میںد وران شب ہولناک آگ نمودار ہوئی جس کے نتیجے میں ایک عمارت کے ساتھ ساتھ ریسٹورنٹ کو نقصان پہنچ گیا
معلوم ہوا ہے کہ ریسٹورنٹ میں کام کر رہے ایک شہری جھلس کر شدید طور پر زخمی ہو گیا جس کو اگرچہ علاج کیلئے اسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ زخمیوں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ۔
پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آگ لگنے سے عمارت اور ایک میڈیکل دکان کے علاوہ ریسٹورنٹ کو بھی نقصان پہنچ گیا ۔ انہوںنے بتایا کہ ریسٹورنٹ میں کام کرنے والا شہری جھلس کر زخمی ہو گیا تاہم بعد میں وہ اسپتال میں زندگی کی جنگ ہار گیا

Comments are closed.