گول رام بن میں تین آئی ای ڈی اور دیگر اسلحہ بر آمد
سرینگر/13اکتوبر
سیکورٹی فورسز نے دعوی کیا ہے کہ رام بن ضلع کے گول علاقے میں ایک مشتر کہ کارروائی کے دوران تین پیک شدہ آئی ای ڈی اور دیگر اسلحہ بر آمد کر لیا گیا ہے
ذرائع کے مطابق بر آمد شدہ اسلحہ میں تین آئی ای ڈی ، ایک بیٹری ، 32اے کے رونڈ اور دیگر اسلحہ قابل ذکر ہے
انہوں نے مزید کہا کہ جائے واقع سے کچھ دستاویزا ت بھی برآمد کر لیں گئے جن سے پتہ چلتا ہے کہ ملی ٹنٹ کسی بڑے حملے کو انجام دینے کی تاک میں تھے ۔
Comments are closed.