مگ 29K گوا کے ساحل پر گر کر تباہ؛ پائلٹ صیح سلامیت باہر نکل گیا

نئی دہلی/12 اکتوبر/

بھارتی بحریہ کا ایک میگ 29K لڑاکا طیارہ بدھ کی صبح تکنیکی خرابی کے بعد گوا کے ساحل پر گر کر تباہ ہو گیاتاہم بحریہ نے بتایا کہ پائلٹ بحفاظت باہر نکل گیا۔
بحریہ کے ہیڈ کوارٹر نے اس واقعے کی تحقیقات کیلئے حکم دیا ہے
گوا سے دور سمندر کے اوپر ایک مگ 29K معمول کے مطابق اڈے پر واپس آتے وقت تکنیکی خرابی پیدا کر گیا۔ بحریہ نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ پائلٹ بحفاظت باہر نکل گیا اور اسے تیزی سے تلاش اور بچاو¿ آپریشن میں نکال لیا گیا ہے
پائلٹ کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔ بورڈ آف انکوائری کو واقعہ کی وجہ کی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔

Comments are closed.