24گھنٹوں میں بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری اور بارشوں کا امکان / محکمہ موسمیات

سرینگر /12اکتوبر / ٹی آئی نیوز

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں میں بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری اور بارشوں کا امکان ظاہر کرتے ہوئے 13سے 18اکتوبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی کشمیر کے کپواڑہ اور ٹنگڈار کے شمال مغربی علاقوں میں اونچائی پر ہلکی بارشوں یا برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں 13 سے 18 اکتوبر تک بنیادی طور پر خشک موسم کی توقع ہے۔
کم سے کم درجہ حرارت کے بارے میںمحکمہ موسمیات نے بتایا کہ سرینگر میں گزشتہ رات 9.4 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 10.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Comments are closed.