جموں کشمیر میں کووڈ کے 02نئے معاملات درج۔ اَب تک4,74,393مریض صحتیاب

جموں /11/اکتوبر
حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کا صرف 02نئے معاملات سامنے آئے ہیں جن میں 0کشمیر صوبہ سے اور 02کا تعلق جموں صوبہ سے ہے اور اِس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد4,79,220تک پہنچ گئی ہے۔
اِسی دوران آج مزید11اَفراد شفایاب ہوئے ہیں جن میں 10صوبہ کشمیر اور01کا تعلق جموں صوبہ سے ہیں۔
حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ اَب تک نوول کورونا وائرس کے4,79,220معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے42صوبہ جموں میں 17اور کشمیر صوبے میں 25)سر گرم معاملات ہیں۔اَب تک 4,74,393اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں۔
جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد4,785تک پہنچ گئی،جن میں سے 2,433کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور2,352کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔
بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 2,67,11,357ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 11/اکتوبر2022ء؁کی شام تک2,62,32,137نمونوں کی رِپورٹ منفی اور 4,79,220 نمونوں کی رِپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔

Comments are closed.